شیخ رشید کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں پر ترجمان کا موقف سامنے آگیا

491

راولپنڈی: شیخ رشید احمد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان شیخ رشید نے وزیر داخلہ کو دل کا دورہ پڑنے سے متعلق زیر گردش خبرو ں پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  وزیر داخلہ کو ہارٹ اٹیک کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد الحمد اللہ مکمل صحت مند ہیں، ایسی ہیجان پیدا کرنے والی خبریں بلاتصدیق جاری کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔