حکومت گھر نہیں بناسکتی بلکہ عوام سے چھتیں چھین رہی ہے، بلاول زرداری

280

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے حکومت گھر نہیں بناسکتی بلکہ عوام سے چھتیں چھین رہے ہیں، عمران خان سرکاری اسپتالوں سے پیسہ لے کر پرائیویٹ اسپتالوں  کو دے رہے ہیں، پاکستان  مخالف نعرے لگانے والے ہمیں لیکچر دینے والے کون ہوتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان صحت کارڈ کا شوشہ چھوڑتے ہیں جس کا فائدہ نہیں، وزیراعظم حقیقت میں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکا ہے عمران خان آئے نا مکمل منصوبے کا افتتاح کرکے چلے گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے اپنی من پسند اسکیمیں نافذ کیں، پنجاب میں  بلدیاتی ایکٹ  بلڈوز کیا گیا ہے، جنہوں نے گرین لائن کا منصوبہ شروع کیا مکمل نہیں کیا،وہ کراچی کو سوارنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی سیاست کوعوام بہت عرصہ پہلے مسترد کرچکے ہیں، ایم کیو ایم نعروں میں گالیاں دیتی تھی ہم سمجھتے تھے کہ پڑھے لکھے لوگ ہیں سیاست کریں گے، سیاست ہر کسی کا حق ہے،انتہا پسندی کی سیاست نہیں ہونی چاہیے لسانیت کی بنیاد پر سیاست کو پہلے بھی عوام نے مسترد کردیا تھا۔