محکمہ ایکسائز انٹیلی جنس بیورو EIB-1 اورEIB-7 کی خفیہ اطلاع پر ایک اور کارروائی۔ 31200 گرام چرس برآمدکر کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق انچارج ایکسائز انٹیلی جنس بیورو کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گاڑی نمبری AKN214 میں بھاری مقدار میں منشیات ٹل سے پشاور براستہ کوہاٹ اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے کارروائی کیلئے ماجد خان کی سربراہی میں ایڈیشنل انچارج سب انسپکٹر جمیل بابر EIB-1 ایڈیشنل انچارج سب انسپکٹر وحید اکبر خان اور جنید خان سب انسپکٹر ایڈیشنل انچارج EIB-7 بمعہ دیگر نفری ٹیم تشکیل دی گئی۔
مذکورہ ٹیم نے رنگ روڈ پر جمیل چوک امان CNG کے قریب مخبر شدہ موٹر کار کو روک کر تلاشی کے دوران 31200 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ دو ملزمان موسی خان ولد عبدالرحیم ساکن ڈھیرہ اسمارعیل خان اور جمال خان ولد جاجان خان ضلع لورا لائی کو موقع پر گرفتار کر کے مزیدتفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں محمد ریاض SHO تھانہ کی مدیعت میں مقدمہ درج کر دیا۔