اسد عمر کا رمیز راجہ کو کراچی اسٹیڈیم میں طلباء کو فری انٹری کا مشورہ

463

کراچی:وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے انٹر نیشنل فلائٹ آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں، یورپ،افریقی ممالک سمیت دیگرممالک سے آنیوالوں کی انٹری بند کی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منویبہ بندی نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رمیز راجہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا  کراچی کے اسٹوڈینس کیلئے فری انٹری کا بندوبس کیا جائے ، کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں بھی100 فیصد حاضری کیساتھ میچ کرائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ اسٹیڈیم خالی ہے پہلے جگہ  نہیں ہوتی تھی لیکن اب میں  کراچی کے نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ نیشنل اسٹیڈیم  آئیں، پی ایس ایل کے حوالے  سے پی سی بی کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  این سی اوسی اور پی سی بی مل کر کام کررہے ہیں، یہ وقت پیسہ کمانے کانہیں ہے۔