چین اور امریکا کے درمیان تنائو میں اضافہ گا‘ اعزاز چودھری

204

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق سیکرٹری خارجہ اعزازاحمد چودھری نے کہا ہے کہ امریکا میں اس وقت اتفاق رائے ہے کہ چین کو روکنا ہے اور مستقبل میں چین اور امریکا کے درمیان تنائو مزید بڑھے گا‘ چین کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کو جوبائیڈن نے جاری رکھا ہے‘ امریکا کی دھونس اور زور کی پالیسی کی کچھ حدود و قیود ہیں اور یہ زیادہ دیر نہیں چلے گی‘ امریکی صدر جو بائیڈن کو پاکستان اور افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر دوبارہ نظرڈالنی چاہیے کہ بھارت میں انتخابی آمریت ہے اور اس نے ہر قسم کا ظلم وستم روارکھا ہوا ہے اوران کے تمام ظلم وستم کے اوپر امریکا کو کوئی اعتراض نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی انٹرویو سے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا کی جانب سے منعقد کی جانے والی جمہوریت سمٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ آزادانہ طور پر کیا ہے اور یہ تنقید بلاجواز ہے کہ یہ فیصلہ چین کے دبائو میں کیا گیا ہے۔