گوادر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا جائے گا‘امان اللہ کنرانی

339

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ گوادر کے عوام ترقی کے ثمرات سے محروم پھر گھر سے محروم اور آخر میں جان سے محروم کردیے جائیں گے، بس اللہ تعالی گوادر کے معصوم لوگوں کی کشتی کو کنارے لگانے کا معجزہ کرے اور دشمنوں کو سمندر میں غرق کردے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دیو نما اسٹیبلشمنٹ مگرمچھ بڑے پاکستان کو ہضم کرگیا اب بلوچستان کو گوادر سے نگلنے کے درپے ہے جہاں وسائل ہوتے ہیں یہ وہیں حملہ آور ہوتا ہے، پہلے سوئی گیس کے مرکز و ضلع جہاں 4 گیس فیلڈ ہیں، جب پاکستان میں گیس نہیں تھی تو 35فیصد گیس ڈیرہ بگٹی سے پاکستان کو ملتی تھی، اس کو تہہ و بالا کردیا، سیندک و ریکوڈک کو ہڑپ کیا اور ڈکار بھی نہیں لیا، گوادر سمیت 780 کلو میٹر طویل ساحل ہتھیانے کے حربے استعمال کرکے پاک وطن کے باسیوں کوبے دخل کرکے اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے، وہ خود تو کمزور ہے، اس لیے اپنے دْشمن کے دشمن چین کو ہم پر مسلط کردیا، جو چنگیز و ہلاکو خان کے ورثا ہیں اور انسان ان کا لذیذ خوراک ہے،یہ کتے، بلی و گدھے گھوڑے کو بھی نہیں چھوڑتے۔