لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں نجی انڈس اسکول اور نالج سینٹر لاڑکانہ کی جانب سے سندھی ثقافتی دن کے حوالے سے رنگارنگ تقریب جامعہ بے نظیر بھٹو کے سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر امان اللہ جوکھیو کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی تمام ثقافت خوبصورت ہیں، سندھ میں بھٹائی، سچل،سامی اور ایسے دیگر کئی بزرگ، شعرائے، علما اور ادیبوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ علم و ثقافت کا مرکز ہے، تعلیم دیگر تمام باتوں کے ساتھ ساتھ ثقافت کو بھی اجاگر کرتی ہے جس کیب غیر قوموں کی ترقی ناممکن ہے، نامور ادیب اور تعلیم دان پروفیسر مختار سموں نے کہا کہ علم سنورتا ہے اور ثقافت شناخت دیتی ہے۔تقریب میں اسکول کے طلبہ و طالبات کی جانب سے ثقافت کے موضوع پر تقاریر کرکے ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔