فواد چودھری اورفرخ حبیب کی نوکری جھوٹ بولنا ہے، شازیہ مری

247

کراچی( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے وزرا فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈالیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی ممنوع فنڈز کا فیصلہ روکنے کیلیے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوئی اور عمران خان نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیے ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔