پولیس نے چینی باشندے کو بحفاظت منزل تک پہنچا دیا

180

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شارع نور جہاں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چائنیز نیشنل کو ریسکیوکرتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم نے بتایا ہے کہ تھانہ شارع نور جہاں پولیس نے اطلاع موصول ہوئی ہی کہ ایک چائنیز نیشنل کٹی پہاڑی پر اکیلا لیگج کے ساتھ گھوم رہا ہے، جس پر ایس ایچ او آفتاب عباسی فوراً موبائل پیٹرولنگ اسٹاف کے ساتھ کسی ممکنہ خدشے سے بچنے کیلیے چائنیز نیشنل کی تلاش میں نکلے، شارع نور جہاں پولیس نے چائنیز نیشنل کو تلاش کرکے فوری اپنے ساتھ تھانے لے آئے،چائنیز نیشنل سے معلومات حاصل کرنے پر پتا چلا کہ اس کا نام ماوفینکن ہے اور بزنس ویزہ پر ہفتے کے روز ہی پاکستان آیا ہے، موصوف ایئرپورٹ سے کسی غلط فہمی کی وجہ سے سیدھا کٹی پہاڑی پہنچ گیا،ایس ایچ او شاہراہِ نور جہاں چائنیز نیشنل کی رہنمائی کرتے ہوئے پولیس پروٹیکشن کے ہمراہ ہوٹل روانہ کیا،ڈی آئی جی ویسٹ اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ایس ایچ او شارع نور جہاں کی کاوش کو سراہا۔