سراج الحق کی اپیل پر آج اہل بلوچستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور گوادر حقوق تحریک کی حمایت میں مظاہرے کیے جائیں گے

385

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر آج (بروزاتوار) ملک بھر میں اہل بلوچستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور گوادر حقوق تحریک کی مکمل حمایت کے لئے مظاہرے کیے جائیں گے۔

فیصل آباد میں بھی جماعت اسلامی کے کارکن ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ کی قیادت میںدوپہر 2:30 بجے بیرون چنیوٹ بازار چوک بلوچستان اور گوادر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کریں گے۔