وزیراعظم عمران خان نے میانوالی بلسکر روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبے پر13ارب 50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
ہفتہ کوایک روزہ دورہ میانوالی میں وزیراعظم عمران خان نے میانوالی بلسکر روڈ کا سنگ بنیاد رکھا ، منصوبوں میں صحت، تعلیم اور شاہراہوں کے منصوبے شامل ہیں، میانوالی میں پانچ کروڑ روپے میں بننے والی سٹی پارک کا افتتاح کیا گیا، میانوالی تاسرگودھا رورویہ شاہراہ کے پہلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا گیا، شاہراہ 38کلومیٹر طویل اور دشوار پہاڑی راستے سے گزرتی ہے ،شاہراہ کی تعمیر پر3ارب 63کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، اس کے علاوہ نمل جھیل کے قریب 15ایکٹر رقبے پر ایک کروڑ روپے کی لاگت سے میانوالی جنگل لگایا گیا۔
منصوبے پر لاگت کا تخمینہ13ارب 50کروڑ ہے ۔افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کے ہمراہ رہے ۔