حقیقی جمہوریت کا مطلب ہے کہ لوگ اپنے ملک کے حقیقی مالک ہیں، چینی قونصل جنرل

315

اٹلی کے شہر میلان میں چینی قونصل جنرل لیو کھان نے  کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ حقیقی جمہوریت کا مطلب ہے کہ لوگ اپنے ملک کے حقیقی مالک ہیں۔

اطالوی اخبار کوریئرڈیلا سیرا میں حقیقی چین کو سمجھنے کے کلیدی نکات کے عنوان سے شائع ہونے والے ایک  مضمون میں لیو نے کہا کہ جمہوریت ایک اہم تصور ہے جس کی ہمیشہ سی پی سی اور چینی عوام نے حمایت کی ہے۔

لیو نے کہا کہ دنیا میں سیاسی نظام اور تہذیبوں کا تنوع اس بات کا تعین کرتا ہے کہ جمہوریت میں صرف ایک ماڈل یا ایک معیار نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی یہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آیا کوئی ملک جمہوری ہے یا نہیں اس کا فیصلہ صرف اس کے عوام ہی کر سکتے ہیں۔

لیو نے کہا کہ چین اور اٹلی کو بالترتیب مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے نمایاں نمائندوں کے طور پر مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ اور مضبوط کرنا چاہئے۔