چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جمہوریت تباہی پھیلانے والا ہتھیار بنا ہوا ہے جسے امریکہ دیگر ممالک میں مداخلت کے لیے استعمال کرتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ مشرقی یورپ سمیت دیگر ممالک میں شروع ہونے انقلابی تحاریکوں کو بھی اکسانے میں امریکا کا ہاتھ تھا۔رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا دیگر میں مداخلت کرنے کے لیے جمہوریت کا استعمال کرتا ہے اور طویل عرصے سے یہ جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ایک ہتھیار بنا ہوا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین ہر قسم کی جعلی جمہوریت کی مخالفت کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ’سمٹ فار ڈیموکریسی‘ کانفرنس کا اہتمام کرنا نظریاتی تعصب کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے اور جمہوریت کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنا، تنازعات اور محاز آرائی کو اکسانا ہے۔واضح رہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے امریکا نے 9 اور 10 دسمبر کو دو روزہ ورچوئل ’سمٹ فار ڈیموکرسی‘ کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ امریکا نے اس کانفرنس میں چین، روس اور چند دیگر ممالک کو مدعو نہیں کیا تھا جبکہ امریکا نے تائیوان کو بھی شرکت کی دعوت دی تھی جسے چین اپنا حصہ تصور کرتا ہے۔