ایشین چیمپئنزٹرافی میں جیت کے خواب سجائے قومی ہاکی ٹیم کے ڈھاکہ میں ڈیرے 

346

قومی ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے ڈھاکہ پہنچ گئی۔

سنیئر گول کیپرز امجد علی اور مظہر عباس کے ویزے تاحال موصول نہ ہوسکے تاہم ان کے ویزے 12 دسمبر بروز اتوار تک متوقع ہیں۔ ویزے موصول ہوتے ہی گول کیپرز بھی ڈھاکہ کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ بروقت پہنچنے پر سنیئر گول کیپرز ایونٹ میں قومی ہاکی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ایشیا کی چھ بہترین ٹیمیں شریک ہیں جس میں مشترکہ دفاعی چیمپئنزپاکستان اور بھارت سمیت کوریا، جاپان، ملائیشیا اور میزبان بنگلہ دیش شامل ہیں۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی 14  تا 22  دسمبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ رائونڈ رابن لیگ طرز پر کھیلا جائے گا۔