مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان کی خود مختاری خطرے میں پڑ چکی ہے،
احسن اقبال کا کہناتھا کہ حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے ہیں، ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ڈنڈوں سے ڈر کر پیچھے نہیں ہٹیں گے،خارجہ پالیسی بڑھکوں سے نہیں چلتی مشاورت کرنی پڑتی ہے، بار بار کہا کہ خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کے ذریعے بنائیں۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں جب ایئرپورٹ کا افتتاح ہوا تو یوسف رضا گیلانی کو ساتھ بٹھایا گیا، نواز شریف نے کریڈٹ یوسف رضا گیلانی دیا تھا،ایٹمی معاہدے پر کبھی ذوالفقار بھٹو کے کردار کو فراموش نہیں کیا۔
اس کے لیے ہمت اور ظرف چاہیے جو موجودہ حکومت میں نہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کو ن لیگ ایک ہزار ارب پر لے گئی تھی، حکومت نے ترقیاتی بجٹ سکیڑ کر 600 ارب روپے کردیا، گرین لائن بس منصوبہ 2018 میں مکمل ہوجانا تھا گرین لائنز منصوبہ 2021 میں مکمل ہونا نالائقی ہے۔