دادو،جرم ثابت ہونے پر پھانسی اور 3 لاکھ روپے جرمانہ

394

دادو(نمائدہ جسارت )ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج قاضی ندیم بدر کی عدالت میں زمین کے تنازعے پر 3 افراد جاوید، سجاد، قربان چانڈیو کے قتل کی سماعت ہوئی، عدالت میں ملزم میر ہزار خان چانڈیو پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے پھانسی اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ عدالت سے سزا ملنے بعد ملزم کو جوڈیشل لاک اپ سے حیدرآباد سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 4 سال قبل تھانہ بورڑی کی حدود گاؤں سارنگ چانڈیو میں زمین کے تنازعے پر جاوید، سجاد، قربان چانڈیو کو قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ 2017 میں ہی درج تھا۔