یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے کامیاب جوان ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

276
اسلام آباد: سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرارکموڈور ریٹائرڈ سید سرفراز علی اور ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار ،عثمان ڈار کو سوینئر پیش کررہے ہیں

اسلام آباد(جسارت نیوز) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب نے کامیاب جوان اسپورٹس ڈرائیو مینز ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں پنجاب یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیکر چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، یونیورسٹی آف سرگودھا نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاھور کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کی، فائنل کے مہمان خصوصی عثمان ڈار نے جاوید میمن اور سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار کموڈور سید سرفراز علی کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے، مینز ہاکی ایونٹ کی آفیشلز اختتامی لیاقت جمنازیم پاکستان اسپورٹس میں منعقد ہوئی جہاں عثمان ڈار، جاوید میمن اور سید سرفراز علی نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو میڈلز پہنائے جبکہ عثمان ڈار نے فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ ، رنرزاپ ٹیم کو ایک لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو75 ہزار روپے انعام میں دیے، اختتامی تقریب میں مراد سعید اور فواد چوہدری نے بھی شرکت کی تھی۔ جبکہ فائنل دیکھنے والوں میں 1994 ہاکی ورلڈکپ چیمپئن ٹیم کے کپتان اولمپئین شہباز احمد سینیئر، میجر جنرل ریٹائرڈ سید جمال شاہد، ڈائریکٹر جنرل ایوب پارک ایڈمنسٹریشن بریگیڈیئر آصف، کرنل ضیاء ، کرنل ظفر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسپورٹس ایوب پارک عبدالرحمن، اولمپئین قمر ابراھیم، نائب صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن غفران شاہ، ڈائریکٹر اسپورٹس یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب ارشد ستار، ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس پنجاب یونیورسٹی زبیر بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔