لاڑکانہ(بیورورپورٹ) اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ احمد علی سومرو نے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے اہلکاروں اور میونسپل عملے کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہر کے رائل روڈ، پاکستانی چوک اور گرلس روڈ کے فوٹ پاتھ پر لنڈا بازار لگاکر کاروبار کرنے والوں کے ٹھیلے، ٹیبل، لنڈا کپڑے، بوٹ، سوئیٹر، جیکٹ، کوٹ و دیگر سامان ضبط کرکے انہیں تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔