میانوالی(آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج بروز ہفتہ11 دسمبر اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کریں گے ،وہ لاری اڈہ گراؤنڈ میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب
کرکے ضلع کی ترقی کے لیے 27 ارب روپے کا تاریخی و میگا پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔ اپنے دورے میں وہ ایم ایم روڈ اور بلکسر روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ، وزیراعظم عمران خان بعد ازاں نمل کالج موسیٰ خیل بھی جائیں گے ۔