لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی، مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں،عوام کو ریلیف دینے کیلیے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر پارٹی صدرراولپنڈی زبیراحمد خان نے وفد کے ساتھ ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی
گئی۔چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کیلیے حکومت کو عملی اقدامات کرنا پڑیں گے، صرف زبانی جمع خرچ سے کام نہیں ہوگا۔حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت یہ بات جان لے اگر مہنگائی کنٹرول نہ کی تو ساری کارکردگی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے عوام کو ریلیف دینا ہی دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔