وزیر اعظم جھوٹوں کے سردار ہی نہیں، پگ دار بھی ہیں‘شازیہ مری

276

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے وزیراعظم کی تقریر پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے مل کر کراچی کو ماموں بنانے کی کوشش کی اور وزیر اعظم جھوٹوں کے سردار ہی نہیں، پگ دار بھی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان حکومت نے کل کراچی کی بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی نہیں کی؟ اور وفاق اربوں روپے کراچی سے جمع کرتا ہے مگر کراچی کو کتنے میگا پروجیکٹ دیے گئے ہیں؟ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان اور مودی کا کراچی کے لیے پلان یکساں ہے جبکہ ماس ٹرانزٹ کو جنگلا بس کہنے والے کو فیتا کاٹتے ہوئے شرم سے مر جانا چاہیے تھا۔ شازیہ مری نے کہا کہ وزیر اعظم کرونا فنڈ کے 40 ارب روپے کا حساب دیں،دیکھنا یہ ہوگا کہ کرونا فنڈ میں کہیں حلیمہ خان کا کوئی لینا دینا تو نہیں۔