وزیراعظم کو تختیاں لگانے اور افتتاح کرنیکا شوق ہے،شاہد خاقان

427

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے کا شوق ہے، گرین لائن منصوبے سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، 3 ماہ کا کام ساڑھے 3 سال میں مکمل ہوا، ملک میں اس وقت جمہوریت ہے نہ پارلیمان۔ احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالتوں میں کیمرے لگا کر عوام کو کارروائی براہ راست دکھائی جائے، اپوزیشن کو دبانے کے لییجھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، سب عدالتوں کے چکر لگاتے ہیں، اس کا ذمے دار کون ہے؟ کیا چیئرمین نیب کو جعلی ریفرنسز بنانے کا جواب نہیں دینا پڑے گا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر کام کرتے ہیں، نام نہاد احتساب کرنیوالوں کا بھی احتساب دیکھیں گے، ایک نہ ایک دن انصاف ضرور ہوگا، جب سچ اور حق چھپایا جائے گا تو ملک نہیں چل سکتا، جب تک شفاف انتخاب نہیں ہو گا، ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ اپوزیشن کو دبانے کے لیے جھوٹے ریفرنس بنائے جاتے ہیں، ایک بھی ایسا ریفرنس نہیں، جس میں کوئی کرپشن کا الزام ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج نہ ملک میں جمہوریت ہے اور نہ جمہوری قدر، جہاں عدالتیں انصاف سے قاصر ہیں۔ جہاں عوام کی بات کرنے والا کوئی نہیں ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کے لوگ باہر نکلے ان کا بہت بڑا مسئلہ ہے، جہاں میڈیا پر دکھانے کے لیے کوئی نہیں گیا۔ جہاں سچ عوام سے چھپایا جائیگا وہاں ملک نہیں چل سکے گا ۔