یمن میں مغربی ساحل پر تعینات مشترکہ افواج نے کہا ہے کہ مغربی صوبے تعز میں جبل قبنہ اور حدیجہ اور الطفیلی کے دیہات کو آزاد کرا لیا گیا۔
علاوہ ازیں مقبنہ ضلع کے شمال میں حوثیوں کے چْنگی چیک پوائنٹ پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ مشترکہ افواج نے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں مختلف نوعیت کے بھاری اور درمیانے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اس دوران میں ایران نواز ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے اور بڑی تعداد میں عسکری ساز و سامان تباہ ہو گیا۔
یمنی مشترکہ افواج کے میڈیا سیل کی جانب سے اْن مقامات کے وڈیو کلپ جاری کیے گئے ہیں جن کو حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرایا گیا۔یاد رہے کہ مشترکہ افواج نے گذشتہ دو روز کے دوران میں تعز صوبے کے ضلع مقبنہ میں 9 دیہات آزاد کرا لیے۔