کراچی: بزرگ خاتون سے بدسلوکی پر چیئرمین نادرا کا نوٹس 

407

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں واقع نادرا میگا سینٹر کے افسر نے بزرگ خاتون اور اس کے بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کی انتہا کردی، دھمکیاں بھی دیں۔

چیئرمین نادرا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صادق کو معطل کردیا۔کراچی میں نارتھ ناظم آباد نادرا میگا سینٹر پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک شہری اپنی بوڑھی والدہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنوانے آیا جس کے ساتھ افسر نے انتہائی نامناسب رویہ اختیار کیا۔

نادرا آفیسر نے نوجوان کو کہا کہ اس بوڑھی کو کیوں لے کر آرہا ہے؟، 100 بار بھی چکر لگائے گا تو کام نہیں ہوگا، گجر نالے پر قائم نادرا آفس جاؤ۔چیئرمین نادرا نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد صادق کو معطل کردیا۔

انہوں نے ڈی جی نادرا کراچی کو ہدایت کی ہے کہ ملوث ملازم کیخلاف تحقیقات کرکے سخت کارروائی کی جائے۔چیئرمین نادرا کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں۔