رالپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشقیں جنگی صلاحیتیں بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگی، مشقوں کامقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے چوندہ کے قریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا،دورے پر آرمی چیف کو مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پربریفنگ دی گئیں۔
کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کا استقبال کیا،آرمی چیف نے افواج کی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارتوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مشقیں دفاع اور جارحیت کا جواب دینے سے متعلق منعقد کی گئیں ہیں، آرمی چیف نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر بھی زور دیا۔