ایران: پارسیان میں گیس ریفائنری میں دھماکہ

299

ایران میں پراسرار آگ اور دھماکوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے ملک کے جنوب میں ایک ریفائنری میں گیس کنڈینسیٹ لائن میں دھماکے کا اعلان کیا ہے۔

ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پارسیان ریفائنری میں 10 انچ قطر کی گیس کنڈینسنگ پائپ لائن ایک کھدائی کرنے والے والے آلے سے ٹکرانے کی وجہ سے پھٹ گئی تھی۔رپورٹ میں ریفائنری کے جنرل منیجر کے حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریسکیو اور آپریشن ٹیمیں اس جگہ پہنچ گئیں جہاں ٹرانسمیشن لائن میں خلل پڑا تھا۔یہ واقعہ گذشتہ پیر کو ایرانی دارالحکومت تہران کے جنوب میں ایک گیس پائپ لائن میں دھماکے دو دن بعد پیش آیا ہے۔ “ایران انٹرنیشنل” چینل کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کسی دھماکے کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ “ڈرلنگ کے دوران گیس کی لیکج تھی”۔ خیال رہے کہ ایران میں اہم اور حساس نوعیت کی تنصیبات میں ہونیوالے پراسرار دھماکوں اور آتش زدگی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔