چین کی وزارت خارجہ اور چین میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام کے رابطہ آفس کے زیرِ اہتمام ، عالمی ترقیاتی انیشئیٹو کو فروغ دیتے ہوئے 2030 کے پائیدا ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا ۔
شرکا نے غربت کے خاتمے،سرسبز ترقی،ڈیجیٹل معیشت سمیت دیگر شعبوں میں عالمی ترقیاتی انیشئیٹو کو فروغ دینے کے لیے تعاون میں ٹھوس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔چین کے نائب وزیر خارجہ ما چھاو شو نے کہا کہ عالمی ترقیاتی انیشئیٹو ،ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں مدد فراہم کرنے،وبا کے بعد عالمی نظام کی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔
یہ انیشئیٹو چین اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی اداروں کے درمیان تعاون کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا۔چین میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر سدھارتھ چیٹر جی نے کہا کہ عالمی ترقیاتی انیشئیٹو سال 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے اہداف سے مکمل ہم آہنگ ہے ،اس سے دنیا کی پائیدار ترقی کو تیز بنایا جائے گا اور اس کو مزید قوت محرکہ فراہم کی جائے گی۔
عالمی ترقیاتی انیشئیٹو کا ایک کلیدی اصول یہ ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی ملک پیچھے نہ رہے۔یہ مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے،ترقی پذید ممالک کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور ان کی آواز کو قابلِ سماعت بنانے کے لیے نئی سوچ اور نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔