بلاول زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر رہنماؤں پر جرمانے

477

پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ  سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں پر جرمانے عائد کردیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر اعلیٰ سندھ، خورشید شاہ،صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانے کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مزید خلاف ورزی پر کیس الیکشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات 19دسمبر کو ہونگے،  الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقوں میں حکومتی وزرا کو جانے سے منع کیا ہوا ہے۔