زیارت چیک پوسٹ پر کارروائی ، اسمگلنگ کی کوشش ناکام

230

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)بلوچستان کسٹمز نے زیارت چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔بلوچستان کسٹمزنے زیارت کسٹمز چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ ٹرک سے بڑے پیمانے پر اسمگل شدہ غیر ملکی سامان برآمد کر لیا ترجمان کسٹم بلوچستان کے مطابق برآمد شدہ سامان میں چھالیہ، ایرانی خشک دودھ پاؤڈر، ٹائرز،پلاسٹک بیگز، کاسمیٹکس اور سیگریٹس شامل ہیں کسٹم حکام نے اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ٹرک بھی قبضے میں لے لیا گیا برآمد سامان کی قیمت تقریباً 2کروڑ روپے ہے۔بلو چستان کے ضلع دکی میں ون وے پرگاڑی چلا نے سے منع کر نے پر مشتعل گاڑی سوارنے پو لیس اہلکا ر کو خنجر اور آہنی وار کرکے شدید زخمی کردیا ،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ روز دکی میں مسجد روڈ پشتونستان چوک پر پو لیس اہلکار محمد قاسم نے گاڑی سوار شخص کو ون وے پر گاڑی چلا نے سے منع کیا جس پر گاڑی سوار شخص نے خنجر اور آہنی کے وار کرکے پولیس اہلکا ر کو شدید زخمی کردیا،زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی اہلکا ر کو ابتدا ئی طبی امداد کے بعد زخمی کو لورالائی روانہ کردیا گیا۔ دوسری جا نب پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم محمد ہاشم ولد سرور خان ناصر کو ناصرآباد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔جبکہ کوئٹہ میں گیس لیکیچ کے باعث دھماکے میں چارخواتین اور تین بچے جھلس کر زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پشتون آباد کے علاقے محمود آباد کے ایک گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکا ہوا ریسیکو حکام کے مطابق کمرے میں موجود خاتون نے ہیٹر چلانے کے لیے ماچس کی تیلی جلانے کی کوشش کی جس کے باعث دھماکا ہوا دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کو بولان میڈیکل اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا زخمیوں میں 3 بچے فیض اللہ،سعد اللہ اورزین اللہ شامل ہیں جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والی خواتین کی شناخت بی بی جان،سلمی بی بی ،یاسینہ اورآمنہ کے نام سے ہوئی ہے ۔اسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں 2کی خالت تشویش ناک ہے۔