گوادر (آن لائن) حق دو تحریک کا دھرنا، بلوچ بزرگ سیاستدان میر یوسف مستی خان اور تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے سینئر سیاستدان میر یوسف مستی خان کو گرفتار کرلیا۔ جمعرات کے روزگوادر سٹی تھانہ پولیس کی جانب سے گوادر
کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور بلوچ یکجا تحریک کے سربراہ میر یوسف مستی خان کے خلاف پاکستان کے خلاف نفرت آمیز تقاریر پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر دفعات 121، 123A، 124A، 153، 109 اور 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔ گرفتار میر یوسف مستی خان نے اپنے پیغام میں گوادر کو حق دو تحریک کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔