لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن) کے صدراور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نواز شریف کے بارے میں بیان
افسوس ناک ہے، زرداری صاحب آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا، ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی۔علاوہ ازیں شہبازشریف نے کراچی میں احسن اقبال اور پارٹی کارکنان پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے حکم پر کراچی میں رینجرز کے ذریعے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا ۔