میرپور خاص سپر لیگ کرکٹ، ارباب الیون کی فتح

364

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) کمپریہینسیو گرائونڈ میں میرپورخاص سپر لیگ ٹیپ بال کرکٹ کا آغاز ہوگیا ،ٹورنامنٹ میں شہید اور مرحومین کے ناموں سے منصوب8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی میچ میں مرحوم ارباب الیون نے مرحوم سکندر کی ٹیم کو16 رنز سے شکست دی پہلے کھیلتے ہوئے مرحوم ارباب کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں 175 رنز بنائے شفیع بروہی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 67 رنز اسکور کیے جبکہ عزیز نے 43رنز بنائے مرحوم سکندر کے زوہیب نے 2 کھلاڑیوں کو آٗئوٹ کیا جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے مرحوم سکندر کی ٹیم 159 رنز بناسکی زوہیب 45،مرتضیٰ 33اور احسن 26 رنز بناسکے مرحوم ارباب کی ٹیم کے عزیز اور کامران نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں اکبر شہید کی ٹیم نے مرحوم شفیع کی ٹیم کو 3وکٹوں سے ہرایا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مرحوم شفیع کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 115 رنز بنائے، اکبر شہید کے صدام آرائیں اور ایاز نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں ۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے اکبر شہید کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اصغر نے 45 اور صدام نے 19 رنز اسکور کیے۔ مرحوم شفیع کے اویس پٹھان نے 2 کھلاڑیوں کو آٗوٹ کیا ۔