ایشین چمپئنز ہاکی ٹرافی کے نتائج پر ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ، ایکمین

396
لاہور: ایشین چمپئنزہاکی ٹرافی میں شریک کھلاڑیوں کا آصف باجوہ، ہیڈ کوچ سگفریڈ ایکمین اور خواجہ جنید کے ساتھ گروپ فوٹو

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین چمپئن شپ اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ سگفریڈایکمین کے ساتھ 2026 تک لانگ ٹرم معاہدہ کیا ہے۔ڈچ کوچ 2026 ورلڈ کپ کے لے قومی ٹیم تیارکریں گے۔ایشین چیمپئن شپ میں خواجہ جنید اسکواڈ لیڈر ہوں گے جب کہ اس ایونٹ کے بعد ایکمین ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔آصف باجوہ نے کہاکہ ایکمین کے معاہدہ کے لیے ادائیگی کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی ہے۔حکومت پاکستان نے اسکواش اور ہاکی کو ترجیحات میں رکھا ہے۔اس موقع پر ہیڈکوچ سیگفریڈ ایکمین نے کہاکہ میں کھلاڑیوں سے ملا ہوں اور ان سے بات کی ہے۔کھلاڑیوں میں ہمیشہ پوٹینشل ہوتا ہے مگر اسے استعمال کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ ایشین چیمئنز ٹرافی کے نتائج بارے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ہمیں کھلاڑیوں کے لئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان بنانا ہیں۔کھلاڑیوں کی اسکلز کے علاوہ فزیکل اور مینٹل فٹنس پر کام کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کروں گا پاکستان ہاکی ٹیم میں بہتری لا سکوں۔دیگر ٹاپ ٹیموں اور پاکستان کی رینکنگ میں بہت فرق ہے۔ اس موقع پر اسکواڈ لیڈر خواجہ جنید نے ایکمین کوخوش آمدید کہااورکہا کہ ہم ایک ہاکی فیملی کی طرح ان کے ساتھ کام کریں گے۔