کراچی (اسٹاف رپورٹر)جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے پارٹی رہنمائوں محمد زبیرمفتاح اسماعیل کے ہمراہ اورنگی ٹائون میں مبینہ جعلی مقابلے میں طالبعلم ارسلان کے قتل اور زخمی ہونے والے نوجوان یاسر کے معاملے پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور واقعہ پر کا اظہار کیا۔انہوںنے کہا کہ پولیس عوام کی حفاظت کے لیے ہوتی ہے جان لینے کے لیے نہیں۔انہوںنے حکومت سے واقعہ کی شفاف تحقیقات کامطالبہ بھی کیا۔