2023میں کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا، اسد عمر   

248

وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا ہے کہ 2023 میں کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا،

کراچی ٹرانسفارمیشن پلانٹ میں پانچ منصوبے وفاقی حکومت کے تھے، باہر کی کمپنیاں بھی کے سی آر میں دلچسپی لے رہی ہیں، کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی مکمل کرلی گئی  ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ تیرہ سال سے پیپلز پارٹی نے کراچی کو ایک بس نہیں دی۔ وزیراعظم عمران خان عوام سے کیا وعدہ پورا کریں گے۔ 

وزیراعظم آج گرین لائن بس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ کراچی والوںکو یہ بسیں دس سال پہلے ملنی چاہئیں تھیں کرونا کے باوجود گرین لائن  وقت پر چلیں گی۔  اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 2023میں کے فور منصوبہ مکمل ہوجائے گا ،کراچی ٹرانسفارمیشن پلانٹ میں پانچ منصوبے وفاقی حکومت کے تھے انہوں نے کہا کہ باہر کی کمپنیاں بھی کے سی آر میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

کراچی پانی کے لئے ترس رہا ہے بارہ سال سے کھٹائی میں پڑا منصوبہ صوبے سے وفاق میں لے گئے۔ محمود آباد میں ترقیاتی کام مکمل کرلیا گیا ہے کراچی کے تین بڑے نالوں کی صفائی مکمل کرلی گئی  ہے۔ تقریریں کرکے انہوں نے پورے سندھ کو ہلا دیا لیکن ایک ویکسین نہیں خریدی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لئے آئینی ذمہ داری سے بڑھ کر کام کریں گے۔ سندھ حکومت سے ایک ویکسین نہیں خریدی جاتی۔ گورنر نے بل کو مسترد کرکے سندھ کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔ ایک ماہ بعد کراچی سے پیپری ریلوے لائن کا افتتاح کیا جائے گا۔

گورنرعمران اسماعیل نے بتایا کہآج سے بسیں پندرہ دن ٹرائل پر چلائی جائیں گی جبکہ پچیس دسمبر کو بسیں عوام کے لئے کھول دی جائیں گی ۔