کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے 2 کارکن ہاتھی کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔خبررساں اداروں کے مطابق دونوں کارکنان مہنداراجاپاکسے انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے باہر گھر جاتے ہوئے ہاتھی کے حملے کا نشانہ بنے۔سری لنکن کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کارکنان کی لاشیں اسٹیڈیم سے 500 میٹر کے فاصلے سے ملیں، خیال کیا جارہا ہے کہ دونوں کارکنا ن پر ایک ہی ہاتھی نے حملہ کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔