زیر تربیت افسران کا ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ

106

سیالکوٹ(کامرس ڈیسک )نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور کے 32 واں مڈ زیر تربیت افسران نے ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کیا۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی نے زیر تربیت افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار سازگار ماحول کے تحت زندہ رہتے ہیں اور پھلتے پھولتے ہیں جس کے لیے حکومت اور بیوروکریسی کا کردار اہم ہے، اس لیے سرکاری افسران کو چاہیے کہ وہ صنعت وتجارت کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔