حیدرآباد، دادو کے رہائشی کا پریس کلب پر احتجاج

135

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دادو کے رہائشی شہمیر علی ولد اللہ رکھیو سموں نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹرل جیل حیدرآباد میں میرے والد اللہ رکھیو سمیت غلام شبیر ولد اللہ رکھیو اور محمد بخش ولد محمد اسماعیل عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے کہ غلام شبیر ولد اللہ رکھیو کو میر پور خاص بھیج دیا گیاجبکہ اللہ رکھیو اور محمد بخش سینٹرل جیل حیدرآباد میں قید ہیں، یہ لوگ بہت پریشان ہیں ہمیں ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور ملاقات کرانے کے 1 لاکھ روپے مانگ رہے ہیں، ہم غریب لوگ ہیں پہلے ہی پریشان ہیں ہمیں انصاف فراہم کیاجائے انہوںنے مطالبہ کیا کہ سینٹرل جیل کے راشی افسران واہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ میر پور خاص جیل میں قید غلام شبیر پر جیل انتظامیہ کے تشدد اوران کے پیر توڑنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔