لاڑکانہ ،بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں عروج پر ،جیالوں سے شرکت کی اپیل

142

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی لاڑکانہ کی جانب سے 27 دسمبر پر منعقد ہونے والی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی تقریبات میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے سمیت 10 اور 17 دسمبر پر مہنگائی کے خلاف اعلانیہ دھرنے کی کامیابی کے لیے پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ کی زیر صدارت پارٹی دفتر میں اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری انور لہر، انفارمیشن سیکرٹری وقار علی بھٹو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر ماجد بروہی، کامران اوڈانو سمیت دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ 10 دسمبر پر ہونے والے احتجاج میں کارکنان اور جیالے مہنگائی کے خلاف اپنا احتجاج رکارڈ کروائیں گے تاکہ سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیجا جاسکے۔