افریقی ملک برونڈی کی ایک جیل میں آتش زدگی سے 38 قیدی جل کر ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برونڈی کے صدر مقام میں واقع جیل میں رات کے اندھیرے میں آگ بھڑک اٹھی۔حکام کے مطابق 12افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ 26افراد زخموں کی تاب نہ لاکر جان کی بازی ہار گئے۔ابتدائی تحقیقات میں آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔اس سے پہلے رواں سال اگست میں بھی اسی جیل میں آگ بھڑک اٹھی تھی لیکن اس وقت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔