اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نئی منڈیوں کو تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ وسطی ایشیائی ریاستیں بڑی تجارتی منڈی ہیں۔ ان ریاستوں تک رسائی کے لیے کے پی کے، افغانستان گیٹ وے کی
حیثیت رکھتا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان صادق خان ، معاون خصوصی برائے وزیر اعظم ایوب آفریدی نے شرکت کی ۔