سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )سیالکوٹ بار نے سری لنکا شہری کے قتل میں ملوث ملزمان کا مقدمہ نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا۔ملزمان کو وکالت نامہ نہ دینے کی قرارداد پیش کی گئی۔قراردار وکلاء کی کثیر تعداد نے بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔صدر بار خالد قریشی نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے سے دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کا
امیج خراب ہوا۔وکلاء برادری نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے کے علاوہ بھی تشدد کرنے والوں کا کیس نہیں لیا جائے گا۔