لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کی سینئر رہنما ثمینہ خالد گھرکی کے گھر جاکر ارشد جاوید گھرکی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا کہ ارشد جاوید گھرکی پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ تھے۔ انہوں نے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی، پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی حصہ لے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔