سال2022 میں چین کی معیشت تیزی سے بحال ہوگی ،اکنامک بلیو پیپر

491

چین کی سوشل سائنس اکیڈمی نے سال 2022 کیلیے اکنامک بلیو پیپر جاری کیا جس میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں چین کی معیشت تیزی سے بحال ہوگی نیز شہروں اور قصبوں میں نئی ملازمتوں کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ سے متجاوز ہونے کی توقع ہے۔

دو ہزار اکیس میں چین کی معیشت مستحکم طور پر بحال ہو رہی ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ پورے سال میں شہری علاقوں میں نئی ملازمتوں کی تعداد ایک کروڑ دس لاکھ تک پہنچنے کا ہدف منصوبے سے قبل پورا کیا گیا ہے۔معیشت کی اعلی معیار کی ترقی اور ڈھانچے کی ترتیب نو اور اس کی بہتری میں نئی پیش رفت ہوئی اور چودہویں پنچ سالہ منصوبہ بندی کے ہدف کی تکمیل کے لیے سازگار بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

بلیو پیپر کے نائب ایڈیٹر ان چیف لی شوئے سونگ نے کہا کہ سال دو ہزار اکیس میں چینی معیشت میں نئی قوتوں کی ترقی بھرپور رہی ہے خاص کر ڈیجیٹل معیشت،نیو انرجی گاڑیوں اور انٹیلی جنس مینوفیکچرنگ کیشعبوں میں تیز رفتار ترقی دیکھی گئی ہے۔اس سے ظاہر ہے کہ چین کی صنعتی بہتری بہت تیزی سے ہو رہی ہے۔