اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطیگیوں کا ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل جاوید اقبال وینس اور نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کی بریت کی درخواستواں پر جواب
جمع نہ ہو سکا۔ عدالت نے نیب کو درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں قومی خزانہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا یہ کیس ایسا بنایا گیا جس میں کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی ۔