کراچی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کراچی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 3 رکنی سکیورٹی وفد دو روز کراچی میں قیام کرے گا، اس دوران وفد کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی آفیشلز بریفنگ دیں گے۔ آسٹریلوی وفد کو ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے اقدامات سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا۔
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا سکیورٹی وفد لاہور اور راولپنڈی کی وینیوز کا بھی دورہ کرے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ اپریل میں سیریز شیڈول ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی۔