تربت یونیورسٹی کے2پروفیسر ترکی کی یونیورسٹیوں میں خدمات سرانجام دینے کیلئے منتخب

453

یونیورسٹی آف تربت کی فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹرنعیم اللہ اور شعبہ نیچرل اینڈبیسک سائنس کے چیئرمین ڈاکٹرروح اللہ کو ترکی کی یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں میں وزیٹنگ سائنسدان کے طورپرخدمات سرانجام دینے کے لئے منتخب کیاگیاہے،

دونوں فیکلٹی ممبران ترکی میں اکیڈمک پیریڈ 2022-23کے دوران تعلیمی اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ(R&D) سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ڈاکٹرنعیم اللہ اور شعبہ نیچرل اینڈبیسک سائنس کے چیئرمین ڈاکٹرروح اللہ ترکی کے میزبان سائنسدان پروفیسرڈاکٹرمصطفی طوزین کے ساتھ مل کردو الگ الگ مشترکہ تحقیقاتی پروجیکٹس پرکام کریں گے۔ترکی کا تحقیقاتی ادارہ ترکش سائنٹیفک اینڈٹیکنالوجیکل ریسرچ کونسل وزیٹنگ سائنٹسٹ فیلوشپ پروگرام کے تحت ان مشترکہ تحقیقاتی پروجیکٹس کوا سپانسرکرے گا۔یونیورسٹی ترکی میں بطوروزٹنگ سائنٹسٹ منتخب ہونے پرڈاکٹرنعیم اللہ اور ڈاکٹرروح اللہ کومبارکباددیتے ہوئے یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر جان محمد نے اس کامیابی کو اپنے ادارے کے لئے ایک اعزازقراردیا ہے۔