چین کے تھنک ٹینک چائنا رین مین یونیورسٹی کے چھونگ یانگ انسٹی ٹیوٹ فار فائننشل اسٹڈیز نے “امریکی جمہوریت پر دس سوالات “کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ میں امریکی جمہوریت کے بارے میں دس سوالات پوچھے گئے: پہلا، کیا امریکی جمہوریت اکثریت کی جمہوریت ہے یا اقلیت کی جمہوریتد وسرا، کیا امریکی جمہوریت طاقت کا کنٹرول اور توازن حاصل کرتی ہے یا طاقت کے غلط استعمال کا باعث بنتی ہے تیسرا، کیا امریکی جمہوریت، لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتی ہے یا ان کے مصائب میں اضافہ کرتی ہےچوتھا، کیا امریکی جمہوریت، آزادی کا دفاع کرتی ہے یا آزادی میں رکاوٹ ڈالتی ہےپانچواں، کیا امریکی جمہوریت، انسانی حقوق کا تحفظ کرتی ہے یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہےچھٹا، کیا امریکی جمہوریت ،اتحاد کو فروغ دیتی ہے یا تقسیم کا سبب بنتی ہےساتواں، کیا امریکی جمہوریت، خوابوں کی تعبیر کرتی ہے یا بھیانک خوابوں کا باعث ہےآٹھواں، کیا امریکی جمہوریت ،قومی طرز حکمرانی کو بہتر کرتی ہے یا نظام کی ناکامی کا باعث بنتی ہےنواں، کیا امریکی جمہوریت ،دوسرے ممالک میں ترقی اور خوشحالی لاتی ہے یا تباہی کا طوفاندسواں، کیا امریکی جمہوریت، عالمی امن اور ترقی کو برقرار رکھتی ہے یا بین الاقوامی نظام کو کمزور کرتی ہےرپورٹ میں امریکی جمہوریت کا، خود امریکہ میں سماجی انتشار ،عوامی زندگی میں مشکلات کے اضافے،دنیا میں آفات و افراتفری اور بین الاقوامی نظام و نسق کی تباہی کا سبب بننے پر تشویش اور تنقید کا اظہار کیا گیا۔