سیالکوٹ واقعہ صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے، رانا شعیب اعظم

284

فیصل آباد(نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویژنل ناظم انجینئرراناشعیب اعظم سلیمی نے سیالکوٹ واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل اورلاش جلانے کے واقعے نے ساری قوم کے سرشرم سے جھکا دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ کے تمام ذمہ داران اورکارکنان اس واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں اورتمام ملزمان کو فوری گرفتارکرکے قرارواقع سزادینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔