ٹنڈومحمدخان(نمائندہ جسارت)سندھ میں بدامنی و کرپشن کا راج ہے ، زرداری لیگ نے سندھ کو تباہ و برباد کردیا ، سندھ کے تمام شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں ، سندھ میں تعلیم ، صحت سمیت بنیادی ضرورتوں کا پورا نہ ہونا ، سندھ حکومت کا کارنامہ ہے ، 13 سالوں سے سندھ پر قابض حکمرانوں کا عوام احتساب کر ے گی یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو سندھ کے صوبائی رہنما ایڈوکیٹ جی ایم لغاری نے ضلع ٹنڈومحمدخان کی یونین کونسل شیخ بھرکیو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے کی باتیں چل رہی ہیں جس سے غریب عوام مزید متاثر ہو گا مہنگائی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، سندھ حکومت گزشتہ 13 سالوں سے سندھ پر قابض ہے اور سندھ کے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے زرداری لیگ نے سندھ کو تباہ و برباد کر دیا ہے اور سندھ کے عوام نے اب انہیں مسترد کر دیا ہے جلد سندھ کی عوام نااہل حکمرانوں کے خلاف سڑکوںپر ہوںگے۔